BACK TO INDEX PAGE

سحری میں نمک کا زیادہ استعمال پیاس کی شدت میں اضافے کاباعث بنتاہے جبکہ تیل میں تلی ہوئی اشیا زیادہ کھانے سے بھی دن بھر پیاس لگتی ہے،ماہرین طب نے کہاکہ تلی ہوئی خوراک زیادہ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول بڑھ جاتاہے ۔

سحر وافطار میں پھلوں کے تازہ جوس اوردہی میں پھلوں کی چاٹ شامل کرکے کھانااور لیموں کوپانی میں نچوڑکرشربت کااستعمال مفید ہوتا ہے،سحری میں چپاتی کیساتھ شلجم ،پالک،ٹنڈے، مونگ کی دال کا استعمال بہترین غذاہے ،ماہرین کاکہنا ہے کہ روزے رکھنے سے جسم کے فالتوفاسدمادے ضائع ہوتے رہتے ہیں اورمعدہ درست کام کرنے لگتاہے ،بسیارخوری بیماری جبکہ روزے رکھناصحت کی کنجی ہوتی ہے۔

روزہ رکھنے سے آنتوں کی صفائی اورمعدہ کی اصلاح ہوتی ہے،ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں معدہ ،جگر، آنتیں، گردے اورپٹھوں کو آرام کاموقع ملتاہے،علاوہ ازیں ماہرغذائیت کا کہنا ہے کہ کھجورغذائیت سے بھرپور قدرت کابہترین تحفہ ہے ،کھجورمخرج بلغم اورمقوی ہے کھجورکو پانی میں بھگوکراس کاپانی بھی پیاجاتاہے۔

BACK TO INDEX PAGE